طالبات کو ہراساں کرنے کےمعاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کا دوٹوک فیصلہ

طالبات کو ہراساں کرنے کےمعاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کا دوٹوک فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)لاہور میں معروف نجی انگریزی میڈیم سکول میں طالبات کو ہراساں کرنے  کے واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور معروف نجی انگریزی میڈیم سکول میں طالبات کوہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے  سی سی پی او زولفقار حمید سے رپورٹ طلب کر لی،وزیر اعلی کے حکم کے بعد لاہور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔  وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ  طالبات کو جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، ذمے دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ہراساں کی گئی طالبات کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر چلیں تو وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کو انکوائری افسر مقرر کر کے 72 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس کے مطابق طالبات سے رابطہ کر کے تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سوشل میڈیا پر نشر ہوئی کہ لاہور کے ایک معروف انگلش میڈیم سکول کی طالبات کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ بعض طالبات نے تنگ آ کر سکول ہی چھوڑ دیا۔تنگ آ کر طالبات نےاس بارے سکول انتظامیہ کو بتایا،سکول انتظامیہ نے شرمناک حرکت کرنے والے ٹیچر سمیت 4 افراد کو برطرف کردیا،علاوہ ازیں طالبات نےملازمین کی جانب سے بھیجے گئےغیراخلاقی پیغامات، ویڈیوز اور تصاویر بھی ثبوت کے طور پر پیش کیے۔غالب مارکیٹ گلبرگ میں واقع معروف انگلش میڈیم سکول میں یہ واقعہ پیش آیا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer