( شہباز علی ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اپنی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، پاکستان ہاکی ٹیم تاریخ کی بدترین رینکنگ پر پہنچ گئی۔
پروہاکی لیگ کے اختتام پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے تازہ ترین ہاکی رینکنگ جاری کردی، سابق عالمی چیمپیئن آسٹریلیا پرولیگ جیت کر پہلے نمبر پر آگیا، بیلجیئم دوسرے، ہالینڈ تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔ نئی رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم پانچ درجے تنزلی کے بعد 12 ویں سے 17 ویں نمبر پر چلی گئی۔
پاکستان ہاکی کی اپنی تاریخ میں یہ بدترین رینکنگ ہے، نئی رینکنگ میں کینیڈا، ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور جاپان کی رینکنگ پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔