ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا، چھ ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا دوسرا نوٹیفکیشن جاری، صارفین کو بنیادی ٹیرف میں اضافے کیساتھ ساتھ فیول ایڈجسمنٹ کی صورت میں اضافی بل میں ادا کرنا ہوں گے۔

نیپرا نے تمام صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے انچاس پیسے بڑھانے کے نرخوں کا تعین کیا تھا، ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔   پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد پچھہتر فیصد ہے، حکومت نے ماہانہ تین سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے چون ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے، ماہانہ تین سو یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی پچھہتر پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق زیرو ریٹڈ برآمدی صنعت کیلئے بجلی کے نرخ ساڑھے 7سینٹس برقرار رکھے گئے ہیں، زرعی ٹیوب ویلز کیلئے فی یونٹ بجلی نیپرا کے مقرر کردہ ریٹس سے پچاس فیصد کم نرخوں پر فراہم کی جائے گی، بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer