رکشہ ڈرائیورز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سراپا احتجاج

07:25 PM, 1 Jul, 2018

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر رکشہ ڈرائیورز سراپا احتجاج ، چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا.

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن3بجے 13 نومبر 2018  

رکشہ ڈرائیورز نے جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ عوام پر پٹرول بمب گرا حکومت نے متوسط طبقہ کی کمر توڑ دی ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ اتنابڑا اضافہ۔۔پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے باعث مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا، رکشہ ڈرائیورز بھی چاروناچار کرائے بڑھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ مجید غوری نے کہا کہ سبزیوں، دالوں، پھلوں سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔

مزیدخبریں