حکومت اور بزنس کمیونٹی کا تعاون؛ ملک استحکام کی طرف گامزن ہے، انوار الحق کاکڑ

Anwar ul Haq Kakar, City42, Lahore Business Facilitation Center, Mohsin Naqvi, Mohsin Speed,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سال کے پہلے دن لاہور بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر  میں وزیراعظم کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے مختلف امور اور اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب کی زیر قیادت بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک کے باقی شہروں میں لاہور بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کے لیے سود مند ثابت ہوگا،  کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

انوار الحق کاکڑ بھی محسن نقوی کی سپیڈ کے معترف

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے اس وزٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کے کام کی تعریف کی ارو کہا کہ میں جب بھی لاہور آتاہوں محسن نقوی کی اسپیڈ دیکھ کر رشک آتا ہے، کاروبار کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔