ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں1567 پوائنٹس کا اضافہ  

نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں1567 پوائنٹس کا اضافہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

 نئے سال کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1567 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023 کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔