سٹی42: پنجاب کے نگراں وزیر علیٰ سید محسن رضا نقوی نے سال 2024 کے آغاز پر پنجاب کے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ وہ نئے سال میں پنجاب میں صحت کی دیکھ بھال کے نئے اور بہتر نظام کے لیے تیار رہیں!
سوشل پلیٹ فارم ایکس پر سال 2023 کی آخری پوسٹ مین وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پنجاب میں صحت کی دیکھ بھال کو تبدیل کرنے کے عزم کے ساتھ 2024 میں داخل ہو رہے ہیں! (سال کی آخری شام) لاہور کے جناح ہسپتال میں 150 بستروں پر مشتمل جدید ترین ایمرجنسی یونٹ کا افتتاح کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر کے 100 ہسپتالوں کی از سر نو تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے، اور مزید انکشافات ہونے والے ہیں۔ نیا سال مبارک ہو، اور پنجاب میں صحت کی دیکھ بھال کے نئے اور بہتر نظام کے لیے تیار رہیں!
اپنی اس پوسٹ میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور کے جناح ہسپتال میں ڈیڑھ سو بستروں کی نئی ایمرجنسی کے افتتاح کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ نئی ایمرجنسی کے نئے بیڈ کے نئے میٹرس کی چادر ہٹا کر میٹرس کی کوالٹی کا جائزہ لیتے ہوئے بھی نظر آئے۔
Entering 2024 with a commitment to transform healthcare in Punjab! Inaugurated a state-of-the-art 150-bed emergency unit at Jinnah Hospital, Lahore.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 31, 2023
The revamping of 100 hospitals across Punjab is nearing completion, and more unveilings are on the horizon.
Happy new year, and… pic.twitter.com/H2AMFOP2TL