لیسکو صارفین کے لئے بری خبر

Lesco,meters,price increased,City42
کیپشن: Lesco meter,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے بجلی کے میٹرز کی قیمت میں سو فیصد اضافہ کردیا،نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت گیارہ ہزار سے بڑھ کر بائیس ہزار سات سو روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے لئے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں گیارہ ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت گیارہ ہزار چھ سو پچیس سے بڑھ کر بائیس ہزار سات سو روپے قیمت مقرر ہوگئی، اس کیساتھ ہی کمپنی نے صارفین کو مارکیٹ سے میٹرز کی خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

مینوفیکچررز کی جانب سے آؤٹ سورس سہولت کی بنیاد پر میٹر اٹھارہ سے بیس ہزار روپے میں دیا جا رہا تھا،لیسکو نے میٹرز کی قلت پیدا ہونے پر مارکیٹ سے خریداری کرنے کی اجازت دی تھی تاہم خریداری کرنے پر لیسکو نے مارکیٹ سے خریداری پر پابندی لگا کر ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت بڑھا دی ہے۔