ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا سال مہنگائی کے نام؛ بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

electricity price increased
کیپشن: Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئے سال 2022 کی آمد کے ساتھ ہی حکومت نے عوام کی جیبیں خالی کرنے کی پالیساں بھی نافذ کردیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اب بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردیں گئیں، عوام پر  عوام پر 17ارب 85کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کےمطابق  حکومت نےسال نو مہنگی کے نام کردیا، سال کے شروع ہونے پر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ 

مہنگائی کی دلدل میں پھنسے عوام کو حکومت کی جانب سے ایک اور تحفہ دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،عوام مزید مہنگی بجلی کے لئے تیار ہو جائے،عوام پر 17ارب 85کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں گئی ہیں۔

پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست دائر کردی، ڈسکوز نے کیپیسٹی چارجز،ترسیلی و تقسیمی نقصانات سمیت دیگر مدوں میں اضافہ مانگا ہے، نیپرا 12جنوری کو سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے اضافے کے ساتھ ایک سو اکتالیس روپے باسٹھ پیسے ۔ لائٹ ڈیزل آئل چار روپے پندرہ پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو گیارہ روپے چھ پیسے ہوچکا ہے۔

مٹی کا تیل تین روپے پچانوے پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو تیرہ روپے ترپن پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer