ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

Bilal Yasin-CM Punjab
کیپشن: Bilal Yasin-CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی رات آٹھ بجے کے قریب موہنی روڈ کے سلامت محلہ میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے بلال یاسین کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

 دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنزمستنصر فیروز اور ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی سمیت پولیس کی بھاری نفری نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، حملے کی خبر پر ایم این اے ملک ریاض، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق اور عطاء تارڑ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان بھی میوہسپتال پہنچے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ن لیگ  کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کا قاتلانہ حملے کے بعد  پہلا بیان سامنے آگیا۔  بلال یاسین نے میوہسپتال میں گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے میں گھوم رہے تھے  کہ اچانک 2 لوگ آئے ، وہ سمجھے کہ یہ پولیس والے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ مجھے مارنے آئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer