ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بلیک بیری کا پرانےموبائل فونز کےحوالے سے بڑا فیصلہ

 بلیک بیری کا پرانےموبائل فونز کےحوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کینیڈین  سافٹ ویئرکمپنی  بلیک بیری کا  پرانے موبائل فونز  کےحوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ۔

بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز  کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر  نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔  بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ 2013 میں کینیڈین کمپنی  بلیک بیری نے (Research in MOtion) RIM  کے ذریعے اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا  آخری ورژن بلیک بیری 10 متعارف کروایا تھا تاہم RIM نے 2016 میں موبائل فون بنانا بند کیا اور اپنی توجہ بلیک بیری لمیٹڈ کے نام سے سکیورٹی سافٹ ویئر پر منتقل کر دی تھی۔