رواں سال کتنے ججز ریٹائر ہوں گے؟

New Year Judges Retire
کیپشن: Judges Retirement
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سمیت اعلی عدلیہ کے 7 ججزرواں سال ریٹائر ہو جائیں گے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے جسٹس عمر عطاء بندیال ایک ماہ بعد  2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے،  چیف جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے 5 اور ہائیکورٹ کے 2 ججز  2022 میں ریٹائرہوں گے۔

سپریم کورٹ کے ججز 65 جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز  62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو ریٹائر ہوں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی محمدامین احمد 25 مارچ، جسٹس مقبول باقر 4 اپریل، جسٹس مظہرعالم خان مندوخیل 13 جولائی اور سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست کو ریٹائرڈ ہونگے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراحمد نعیم 30 جون 2022 جبکہ جسٹس چودھری مسعود جہانگیر 2 دسمبر  2022 کو ریٹائر ہوں گے، سپریم کورٹ میں اس وقت ایک جبکہ ہائیکورٹ میں 12 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔