تمام ارکان پارلیمنٹ کے استعفے میرے پاس آچکے ہیں

تمام ارکان پارلیمنٹ کے استعفے میرے پاس آچکے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام ارکان پارلیمنٹ کے استعفے میرے پاس آچکے ہیں۔

 
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  کے سربراہی اجلاس کے بعد مریم نواز نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے جن ارکان کے استعفے غلطی سے سپیکر کے پاس چلے گئے ہیں وہ استعفے سے مکررہے ہیں لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ ہمارے شیراب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اپوزیشن جماعتوں کے تمام استعفے پارٹی قیادت کے پاس پہنچ چکے ہیں،حکومت کے پاس 31جنوری تک کی مہلت ہے،اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا راولپنڈی کی طرف ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer