نوجوان کاافریقہ کی بلندترین چوٹی کو مختصر وقت میں سر کرنے کا دعوی

نوجوان کاافریقہ کی بلندترین چوٹی کو مختصر وقت میں سر کرنے کا دعوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے نئے سال کے موقع پر نئے ریکارڈبنا نے کی ٹھان لی ہے  جن کا کہنا ہے کہ میں فروری میں افریقہ کی سب سے بلندو ارض چوٹی ماؤنٹ کیلی منجارو کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سر کروں گا۔ 

 
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد علی میمن نے کہا کہ عام طور پر کوہ پیما اس چوٹی کو 5 سے 6 روز میں سرکرتے ہیں لیکن میں 24 گھنٹے سے کم وقت میں اس چوٹی کو سرکرکے یہ کارنامہ انجام دینے والا پہلا پاکستانی بننا چاہتا ہوں۔  اسد علی میمن کے مطابق وسائل کی کمی کی وجہ سے میں 19 ہزار فٹ بلند چوٹی کو کم ترین وقت 6 گھنٹے 24 منٹ میں سر کرنے کے سوئس کوہ پیما کارل ایگلوف کے ریکارڈ کو نہیں توڑ پاﺅں گا لیکن کم از کم 24 گھنٹوں سے کم وقت میں اس کو سرکرکے چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرانا ہدف ہے۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن کے مطابق اس مہم کے دوران موسم مشکل ہو گا، شام کو گرم اور رات کو سردی ہوگی جبکہ بارش کی بھی توقع ہے تاہم میں اس کارنامے کو انجام دینے کیلئے گزشتہ چار ماہ سے تیاریاں کر رہا ہوں، 24 گھنٹوں کے اندر چڑھائی کو مکمل کرنے کیلئے مجھے مارنگو روٹ سے چوٹی تک 64 کلومیٹر کی دوری پر دوڑنا ہوگا۔  
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے درمیان 15 کلومیٹر حصہ ایک جنگل ہے جس میں پار ہونے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے اور عام طور پر اس علاقے میں بارش ہوتی ہے، اور جگہ کو پار کرنے کیلئے مجھے پھسلن پر دوڑنے کی پریکٹس کرنا ہوگی جس کیلئے عام جوتوں کے ساتھ برف پر دوڑنے کیلئے جنوری میں گلگت میں مزید پریکٹس کروں گا جبکہ چوٹی سر کرتے وقت چاکلیٹ کے علاوہ کوئی کھانا اور پانی اپنے ساتھ نہیں لے جاﺅں گا کیونکہ اپنا وزن کم سے کم رکھنا چاہتا ہوں۔ 

خیال رہے کہ ماؤنٹ کیلی منجارو تنزانیہ میں واقع ہے، جو ان کے ’سیون سمٹ چیلنج‘ کا تیسرا پہاڑ ہوگا اس سے قبل اسد 6 ہزار 961 میٹر اونچی چوٹی ایکونکاگوا اور یورپ کی بلند ترین چوٹی ایلبراس جس کی اونچائی 5 ہزار 642 میٹر ہے سرکرچکے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer