ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام ماہانہ ریونیوعوامی خدمت کچہری لگائی گئی

ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام ماہانہ ریونیوعوامی خدمت کچہری لگائی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤدلشادحسین: ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام ماہانہ ریونیوعوامی خدمت کچہری لگائی گئی، کمشنرلاہور ذوالفقاراحمدگھمن اورڈپٹی کمشنرلاہورمدثرریاض ملک نےریونیوسےمتعلق عوامی شکایات سنیں اورموقع پر ہی حل کرنےکےاحکامات جاری کیے, سائلین کاریونیو کچہری کےماہوارکےبجائے ہفتہ وارانعقاد کامطالبہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام ماہانہ ریونیوعوامی خدمت کھلی کچہری انعقاد کیاگیاکمشنر لاہورذوالفقار احمدگھمن اورڈپٹی راو دلشاد حسین: کمشنر لاہورمدثرریاض ملک نےبراہ راست عامی شکایات سنیں،کمشنرلاہوراورڈی سی لاہورنےسائلین کی اراضی سےمتعلق شکایات کوموقع پرنمٹانےاحکامات جاری کیے۔

کمشنرلاہورذوالفقاراحمد گھمن نےکہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرریونیو عوامی خدمت کچہری لگائی جاتی ہے ریونیو سےمتعلق عوامی مسائل خود سن رہے ہیں کیونکہ شہریوں کی شکایات کا حل اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نےکہاکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں تحصیل لیول پر کچہری کا انعقادکیاکھلی کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی ، فرد کا اجراء، رجسٹری کی درخواستیں اور انتقال کا اندراج کی شکایات کو نمٹاہاجارہاہےڈومیسائل کا اجرا ، انکم سرٹیفکیٹ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
شہریوں کاکہناتھاکہ درخواستیں لیکر آتےہیں لیکن شنوائی توقع کےبرعکس ہےتاہم اگرایسی کچہری ہفتہ وار لگےتوزیادہ شہری مستفید ہوسکتے ہیں، خدمت کچہری میں سائلین کے بیٹھنے کے انتظامات، پینے کے صاف پانی کے بہترین انداز میں انتظامات کئے گئے ہیں سائلین کی سہولت کےلیےٹینٹس اور کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
خدمت کچہری سےسائلین کی شکایات کا ازالہ توکیاجارہاہےتاہم سائلین نےکچہری کو کم ایک ماہ میں دو یا تین مرتبہ لگانےکامطالبہ بھی کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer