ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، ٹیکس ختم

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، ٹیکس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پاکستانیوں کیلئے نئے سال پر بڑی خوشخبری،  پنجاب حکومت نے کورونا مرض سے بچاؤ کے سامان پر تمام درآمدی ٹیکس ختم کردئیے، محکمہ خزانہ نے ٹیکس معافی کی منظوری بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا ماسک، سرجیکل آلات اور وینٹی لیٹرز کی درآمد پر عائد ٹیکس ختم کردیئے ہیں، اب کورونا سے متعلق سامان بغیر ٹیکس کے درآمد کیا جاسکے گا، محکمہ خزانہ نے ٹیکس معافی کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس حوالے سے  پی آر اے کو  آگاہ بھی کر دیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ٹیکس معاف کیا، اس سے پہلے وفاقی حکومت تمام کورونا درآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں مزید شدت آگئی، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 افراد جاں بحق، 2 ہزار463 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد  4 لاکھ 82ہزار 178 ہوگئی، ملک میں اب تک کورونا سے 10 ہزار 176 افراد جاں بحق جبکہ 4 لاکھ 37 ہزار 229 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق اس وقت ملک میں 2ہزار 693 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ 300 وینٹی لیٹرز پر ہیں، آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں،سب سے زیادہ اسلام آباد میں 38 فیصد  وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer