سال نو پر مینار پاکستان پر آتش بازی دیکھنے والوں کیساتھ دھوکہ ہوگیا

سال نو پر مینار پاکستان پر آتش بازی دیکھنے والوں کیساتھ دھوکہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) زندہ دلان لاہور کو سٹی فورٹی ٹو کی جانب سے نیا سال مبارک، شہر میں خوشحالی کا دور ہو، نیا سال لاہوریوں کی زندگیوں میں خوشحالی لائے، شہر میں امن و سلامتی پروان چڑھے، سال نو پر مینار پاکستان پر آتش بازی دیکھنے والوں کیساتھ دھوکہ ہوگیا۔

نئے سال کے آغاز پر شہریوں کی بڑی تعداد آتش بازی دیکھنے کے لیے دو دراز علاقوں سے آزادی فلائی اوور پہنچی لیکن وہاں آتش بازی نہ ہونے پر شہری مایوس دکھائی دیئے، منچلوں نے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا اور آتش بازی کی عکس بندی کے لیے موبائل بھی نکالے مگر آتش بازی نہ ہوئی، شہریوں کے رش کی وجہ سے آزادی فلائی اوور پر ٹریفک جام رہی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ دیگر شہروں سے لاہور صرف آتش بازی دیکھنے کے لیے پہنچے لیکن انہیں مایوسی ہوئی۔

دوسری جانب پولیس کی سال نو پر منچلوں کو گھیرا ڈالنے کی تیاریاں بھی عروج پر تھیں، آزادی فلائی اوور پر لاہور پولیس کی جانب سے  منچلوں کو ون ویلنگ ریسنگ سے روکنے کے لیے ناکہ بندی  کی گئی۔سول لائن ڈویژن میں نیوائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور قماربازی پر 25مقدمات درج کیے گئے جبکہ 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer