2020 میں عوام کو ریلیف ملے گا: اسلم اقبال

2020 میں عوام کو ریلیف ملے گا: اسلم اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری آئی ہے،2020 میں عوام کو ریلیف ملے گا، زائد منافع خوری پر قابو پالیا جائے گا، ڈی سی لاہور کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کے بغیرکارروائیاں کرنے والے افسرواہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت جاری کردی۔

ایک جانب پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کونئے سال کا تحفہ دے دیا۔ حکومتی وزراء عوام کو لولی پاپ دیتےنظرآتے ہیں، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سال نو میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنائی۔

میاں اسلم اقبال نے ڈی سی لاہور کوگراں فروشی پر کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کے بغیر کارروائی کرنے والےافسراوراہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم بھی دیا۔ میاں اسلم اقبال نے سمن آباد ٹاون آفس میں کھلی کچہری میں ڈی جی پی ایچ اے کی غیرحاضری پراظہار برہمی کیا، لیسکو سمن آباد کے ایکسیئن کی کارکردگی کوغیر تسلی بخش قرار دیا جبکہ انہوں نے واسا کو اپنی کارکردگی پرنظر ثانی کی ہدایت بھی کی۔

کھلی کچہری میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی شکایت پرسخت ایکشن بھی لیا گیا۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer