نئے سال سے نئے جرمانے عائد

نئے سال سے نئے جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) ٹریفک اور پارکنگ قوانین کی خلاف وزی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترمیم شدہ نئے جرمانوں پر عملدرآمد شروع، اب اوورسپیڈنگ  کرنے والی کار کو 25 سو جبکہ بس کو10 ہزار جرمانہ ہوگا۔

حکومت نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کے 12 ویں شیڈول میں ترمیم کے بعد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے جرمانوں کی شرح بڑھائی، جس کا اطلاق نئے سال کے آغاز پر ہوگیا۔

نئے جرمانوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تیز رفتاری پر کاروں کو750روپے کی بجائے 2500 روپے جرمانہ عائد ہوگا، عوامی ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کیلئے 10 ہزار اور ہیوی گاڑیوں کیلئے 5 ہزار روپے،سیٹ بیلٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والے کو 3 ہزار روپے، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

 بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) چلانے پر جرمانہ 750 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے اور پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کے لیے جرمانہ 10 ہزار روپے کردیا گیا، غلط اور غیرمتعلقہ لین میں ڈرائیونگ کرنے والے افراد کو ایک ہزار سے لے کر5 ہزار روپے جبکہ سائن بورڈ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے، گاڑی پرسامان کی غیرمناسب طریقے سے لوڈنگ پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 3000 روپے، آہستہ چلائیں کے سائن بورڈ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے،غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پر جرمانے کی رقم کاروں اور ایل ٹی وی کے لیے 500 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے جرمانہ کردیا گیا۔

گاڑی میں خطرناک طریقے پر مسافروں کو لے جانے پر جرمانے کی رقم 750 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کردی گئی، حکومت نے 50 کیٹگری میں ٹریفک اور 15 پارکنگ کیگڑی کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی شرح بڑھائی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer