ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائرہ سے علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں، اداکار شہروز سبزواری نے خاموشی توڑ دی

سائرہ سے علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں، اداکار شہروز سبزواری نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ممتاز اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق سے متعلقہ خبروں کی واضح طور پر تردید کی ہے۔

انہوں نے ا س ضمن میں باقاعدہ ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اور ممتاز اداکار جاوید شیخ کے بھانجے شہروز سبزواری نے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس کا مقصد افواہوں کو غلط ثابت کرنا ہے۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کی اور ان کے خاندان کی عزت کو روڈ پر لایا جارہا ہے۔

انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ایک ایسی لڑکی کو میرے اور سائرہ کے بیچ لا یا جا رہا ہے جس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ شہروز سبزواری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماڈل صدف سے ان کے تعلقات نہیں ہیں اور ان سے ملاقات بھی صرف ایک ماہ قبل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنا کسی ثبوت کے کسی کے کردار پر انگلی اٹھانا گناہ ہے۔البتہ انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ان کی اپنی بیوی سائرہ سے علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں ہوئی ہے اور گھروں میں لڑائیاں جھگڑے ہوتے ہیں اگر علیحدگی ہوئی تو دوبارہ ایک بھی ہوجائیں گے.

دوسری جانب  اداکارہ صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ تعلق بارے افواہوں کی تردید کردی۔انہوں نے کہ وہ ایک ماہ پہلے اداکار شہروز سبزواری سے ملی ہیں اور وہ ان کے ایک اچھے دوست اور کولیگ ہیں اور ان سے کسی قسم کے تعلق کے حوالے سے باتیں بے بنیاد ہیں۔ اداکارہ کو ان دنوں سائرہ اور شہروز کی باہمی اختلاف کی وجہ بتایا جارہا ہے جبکہ شہروز کے والد نے بھی اب دونوں کی علیحدگی کی تردید بھی کی اور اداکار شہروز سبزواری نے بھی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ اداکارہ صدف کنول بے قصور ہیں اور ان کو بلاوجہ بدنام کیا جارہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer