سال نو کا پہلا دن، پنجاب  میں بڑی ملاقاتیں

سال نو کا پہلا دن، پنجاب  میں بڑی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: سال نو کا پہلا دن، پنجاب کے تین بڑوں کی ملاقات، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پرغور کیا گیا۔

سال  2020کے پہلے دن گورنر ہاوس میں پنجاب کے تین بڑوں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلی عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پرسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سال نو میں عوام کو ریلیف دینے کے مختلف منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی ہر پالیسی قومی امنگوں کی ترجمان ہے۔    ملاقات میں صوبے میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

 مشکل وقت نکل گیا اب عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس تبدیلی کی بات کی وہ عوام کی مدد سے لائی جارہی ہے۔ اعجازچودھری نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ اس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer