ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو ماہ کے بچے کی ہلاکت، والد، والدہ سمیت گھر کے پانچ افراد پر مقدمہ درج

دو ماہ کے بچے کی ہلاکت، والد، والدہ سمیت گھر کے پانچ افراد پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) مناواں کے علاقے میں دو ماہ کے بچے کی ہلاکت پر پولیس نے والد اور والدہ سمیت گھر کے پانچ افراد پر مقدمہ درج کر لیا رشتہ دار کہتے ہیں کہ والدین اپنے ہی اکلوتے لال کو کیسے قتل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ دوگیچ گاؤں میں دو ماہ کے بچے کی ہلاکت پرپولیس نے بچے کی والدہ اور والد سمیت گھر کے پانچ افراد پر مقدمہ درج کر دیا جن میں بچے کا دادا اور دو چچا شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر والوں کی آپس کی لڑائی میں بچے کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔ دوسری جانب لواحقین کا کہنا تھا کہ والدین اپنے ہی لال کو بھلا کیسے قتل کر سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچے کے لواحقین اسے مناواں ہسپتال میں لاوارث مردہ حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئےتھے، دوسری جانب لواحقین اور ہسپتال عملے کا کہنا تھا کہ بچے کی والدہ نے بچے کو اٹھایا ہوا تھا کہ اچانک سیڑیوں سے اس کا پاؤں پھسل گیا جس کی وجہ سے ماں اور بچے دونوں زخمی ہو گئے۔

  بچے کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہسپتال میں ہی مناواں پولیس کی جانب سے لواحقین کو حراست میں لے لیا گیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ مناواں اور باٹا پور پولیس کی جانب سے ان پر ناجائز مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر وہ وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی دادرسی کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer