ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا سال پاکستان کرکٹ کیلئے خوشخبری لے آیا

نیا سال پاکستان کرکٹ کیلئے خوشخبری لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: نئے سال کے آغاز کےساتھ ہی پاکستان کرکٹ کے لئےاچھی خبر،  گرین شرٹسس نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔

آ ئی سی سی کے مطابق 2020 کے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئےمیزبان آسٹریلیا سمیت دنیا کی 8 ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پربراجمان 2009 کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی چیمپئن پاکستان میگا ایونٹ کے لئےبراہ راست کوالیفائی کر نے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

آ ئی سی سی کےمطابق پاکستان کےعلاؤہ میزبان آسٹریلیا، انگلیند، بھارت، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش نے بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ ورلڈٹی ٹونٹی میں دنیا کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میگاایونٹ میں حصہ لینے کے لئےچار ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا تین مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کا فائنل کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کوبھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer