عامر رضا: پنجاب لان ٹینس کمپلیکس کا افتتاح کل ہوگا۔ ٹینس کمپلیکس میں بین الااقوامی سطح کا میٹ بچھایا گیا ہے۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بنائے جانے والے پنجاب ٹینس کمپلیکس کا افتتاح کل وزیر کھیل جہانگیر شجاع خانزادہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق افتتاح کے موقعے پر کمپلیکس میں نمائشی میچ کا ا ہتمام بھی کیا جائے گا۔ سیکرٹری سپورٹس عامر جان سمیت لان ٹینس ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور باغ جناح کوچنگ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
کمپلیکس میں ٹینس کورٹ کے علاوہ پانچ سو کھلاڑیوں کے لیے ہاسٹل کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز 2013 میں ہوا۔ چار سال کی مدت میں بننے والے کمپلیکس پر 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔