شریف برادران کے آپس میں اختلافات ہیں:اعتزاز احسن

شریف برادران کے آپس میں اختلافات ہیں:اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) شریف برادران کے آپس میں اختلافات ہیں، نوازشریف کوتسلی دی جارہی ہےاڈیالہ جیل کوہی جاتی امراء بنادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادران کے آپس میں اختلافات ہیں،  شہبازشریف وزیراعظم بننےکیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں ۔ شہبازشریف کہتے ہیں میرے باری ہے مجھے وزیراعظم بناؤ، انہوںنے مزید کہا کہ نوازشریف کوتسلی دی جارہی ہے کہ اڈیالہ جیل کوہی جاتی امراء بنادیں گے۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں ہرطرف افراتفری اور انتشار ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔