موسم سرما کی تعطیلات ختم ، سرکاری ونجی سکولز کھل گئے

موسم سرما کی تعطیلات ختم ، سرکاری ونجی سکولز کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پہلے روز سکولوں میں طلباء کی حاضری انتہائی کم رہی ،کچھ طلبا نے مزیدچھٹیوں کی خواہش ظاہرکردی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہوگئیں ۔ سکولوں میں طلباء کی حاضری کم ہونے کے باوجود نصابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ وہ سال کے پہلے دن اپنے اساتذہ اور دوستوں سے مل کر بہت خوش ہیں۔

طالبات کا مزید کہنا تھا کہ پہلے روز حاضری کم ہونے کی وجہ سے پڑھائی کا باقاعدہ آغاز نہیں ہوسکا لیکن ابھی مزید چھٹیاں ملنی چاہیئں۔