محسن نقوی نے ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال سمیت کئی پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا، کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ آئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے8گھنٹے طویل دورہ کے دوران  صوبائی وزراء کے ہمراہ و ین پر سفر کر کےنشترII،ساوتھ سٹی ہسپتال کا افتتاح،کیڈٹ کالج اور سیف سٹی کا سنگ بنیاد رکھا ۔محسن نقوی نے  نواب پور روڈ کا سنگ بنیاد،تھانہ سیتل ماڑی کی اپ گریڈ ہو چکی بلڈنگ کا افتتاح اور اس کے ساتھ مزید 36تھانوں کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نےساؤتھ سٹی ہسپتال میں پیراپلیجک سنٹر کا آغاز بھی کر دیا۔

نشتر ٹو ہاسپٹل کا آغاز

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جمعرات کے رو ملتان میں صحت کے بہت بڑے منصوبہ نشتر ٹو ہاپٹل کا رسمی افتتاح کر دیا۔ اس عظیم منصوبہ کو مکمل کروانے کے لئے انہوں نے کئی ماہ تک مسلسل کام کیا۔ سوشل پلیٹ فارم ایکس پر نشتر ٹو ہاسپٹل کے کام کا آغاز کرنے کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا، "الحمدللہ، نشتر 2 ہسپتال اب کھل گیا ہے، جو جنوبی پنجاب میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک تبدیلی کا سنگ میل ہے۔ 2018 سے تکمیل میں تاخیر کے باوجود، 50 ICUs کے ساتھ 500 بستروں پر مشتمل یہ سہولت طبی خدمات اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بلند کرنے کے لیے تیار ہے۔ انشاء اللہ یہ جنوبی پنجاب کے باسیوں کے لیے ایک مثبت پیش قدمی ہے!"

ساؤتھ سٹی ہاسپٹل پیرا بلیجنگ سنٹر   کی تکمیل

ساؤتھ سٹی ہسپتال کا منصوبہ2014سے زیرالتوا تھا وزیراعلی نے چند ماہ میں مکمل کرایا۔ نشتر ہسپتالIIکا پراجیکٹ 5سال سے نامکمل تھا،وزیراعلی نے2 سی ٹی سکین مشین، ایم آر آئی، لیب،آپریشن تھیٹرز اور وارڈز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔

کیڈٹ کالج کا سنگِ بنیاد

وزیر اعلی محسن نقوی نے 919 کنال اراضی پر کیڈٹ کالج کا کرین کے ذریعے کھدائی کرکے سنگ بنیاد رکھا،450 طلبہ کیلئے کالج دسمبر 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے 6 فروری تک لگانے کی ہدایت

وزیراعلی محسن نقوی  نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس کیا جس میں 8 فروری کے عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے  لگانے کا کام 6 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

تین ڈسٹرکٹ باروں کے نمائندہ وکلا سے ملاقات

وزیر اعلیٰ مھسن نقوی نے بہاولپور،رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات بھی کی۔ ملاقات مین انہوں نے وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ  مدت مکمل ہونے پر اپنے پروفیشن میں واپس جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ پی سی بی کا ٹاسک ملا تو کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیاست سے دور رہنا میرے لئے اچھا ہے،محنت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔