8 فروری کو تیر کے امیدواروں کو کامیاب کرکے بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے، آصفہ بھٹو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مصطفیٰ کنبہر : آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مفت تعلیم اور صحت امیر غریب سب کا حق ہے جو ہم دلوائیں گے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کھپرو میں پیپلزپارٹی کے الیکشن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیر کا نشان بلاول کا نشان ہے، شازیہ مری کا نشان ہے، علی حسن کا نشان ہے۔ 8 فروری کو تیر کے امیدواروں کو کامیاب کرکے بلاول کو وزیرآعظم بنانا ہے۔ سانگھڑ سے گئس نکلتی ہے لیکن کھپرو محروم ہے یہ حق ہم اسلام آباد سے چھین کے لیں گے۔  پیپلزپارٹی نے سانگھڑ روڈ اور عمرکوٹ روڈ بنائے ہیں انشااللہ کامیاب ہو کر اور بھی عوام کے کام کریں گے۔سانگھڑ کو ہم نے 2013 میں قبضہ خوروں سے آزاد کروایا، مجھے آپ پے فخر ہے
 این اے 209 کی امیدوار شازیہ مری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھڑو تھر جاگ چکا ہے، جیت کا بنشان تیر کا نشان ہے، 8 فروری کو ٹھپا لگا کہ تیر جو جتوانا ہے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم بنظیر انکم سپورٹ جیسی اور اسکیمیں شروع کریں گے۔ 

 علی حسن ھنگورجو کا کہنا تھا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کھپرو آنے پے ویلکم کرتے ہیں۔ عوام کی طاقت سے اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے۔