بلوچستان میں دہشتگردی کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کیلئے سکیورٹی دیں گے، گوہر اعجاز

بلوچستان میں دہشتگردی کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کیلئے سکیورٹی دیں گے، گوہر اعجاز
کیپشن: Gohar Ejaz, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :  نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے  کہ بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں محض ڈرانے کے لیے تھیں۔ انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ 

نگراں وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں محض ڈرانے کے لیے تھیں۔ انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے،عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔ 

 الیکشن کمیشن میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ختم ہو گیا، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔  اجلاس مین  بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن میں شریک افراد  اور پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے ضروری فیصلے کئے گئے۔