ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے لیے پلان سی سامنے آ گیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل باڈی اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران پارٹی الیکشن کرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہونے والے پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں انٹراپارٹی الیکشن کے لئے رؤف حسن کو تحریک انصاف کا وفاقی چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔
چیف آرگنائزر تحریک انصاف عمرایوب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
رؤف حسن تحریک انصاف کے وفاقی چیف الیکشن کمشنر مقرر، چیف آرگنائزر تحریک انصاف عمرایوب کیجانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری pic.twitter.com/NnkOfuSQ3u
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) January 31, 2024