سعودیہ میں بارش کیلئے نماز استسقا کی ادائیگی

سعودیہ میں بارش کیلئے نماز استسقا کی ادائیگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقا ادا کی گئی۔

دو روز قبل سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مملکت میں باران رحمت کیلئے قوم سے  نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بارش جیسی رحمت  کے حصول کے لیے نماز استسقا سنت نبوی  ہے۔خادم حرمین شریفین نے قوم سے اپیل کی تھی  کہ نماز استسقا میں اللہ سے توبہ استغفار کرتے ہوئے بارش کی دعا کریں گے جب کہ اس بیان میں عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا کی ہدایت پر مملکت کے مختلف حصوں میں  نماز استسقا صبح  7 بجے کے بعد ادا کی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer