ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ٹی آئی کارکن  8 فروری کواپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے: اسد قیصر

 پی ٹی آئی کارکن  8 فروری کواپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے: اسد قیصر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے  کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک اور کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا، نواز شریف کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نااہل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے پتا تھا کہ کیسے فیصلے آنے ہیں، جوکچھ ہو رہا ہے، یہ انصاف کا قتل ہے۔

 سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف نواز شریف اور آصف زرداری نے لیے، یہ اس لیے ہو رہا ہےکہ 8 فروری سے پہلے پی ٹی آئی ورکرز کو مایوس کیا جائے لیکن 8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔