ویب ڈیسک : ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ پرائیویٹ کردیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ایک تجربہ کرنے کیلئے ایک دن کیلئے پرائیویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا "میرے اکاؤنٹ کو کل صبح تک پرائیویٹ کر دیا تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا آپ کو میری پبلک ٹویٹس زیادہ نظر آتی ہیں یا پرائیویٹ ٹویٹس نظر آتی ہیں۔"
اس پوسٹ کو ساڑھے 11 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ ایک رپورٹ میں ٹوئٹر کے مطابق صارفین کے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ جب اکاؤنٹس کو پرائیویٹ بنایا گیا تو ٹویٹس کے لیے دیکھے جانے اور امپریشنز کی تعداد پانچ گنا زیادہ تھی۔ ایلون مسک کے ٹویٹ پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ جوابات دیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے کہا " ایلون، میں تمہیں دیکھ رہا ہوں۔"