(درنایاب)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی عدم توجہی ، میٹرو بس ٹریک خستہ حالی کا شکار، میٹرو بس ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔
ناقص حکمت عملی اور مانیٹرنگ نہ ہونے سے میٹرو بس کے جنگلے جگہ جگہ سے ٹوٹ گئے ۔ ذرائع کے مطابق مسافروں اور میٹرو ورکرز نے جنگلے توڑ کر خود ساختہ راستہ بنالیا ہے جبکہ میٹرو ٹریک کو غیر قانونی طور پر پرائیویٹ گاڑیاں بھی استعمال کرنے لگی ہیں ۔ میٹرو کا غیر قانونی راستہ مسافروں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے لئے کئی حادثات کا سبب بن چکا ہے ۔ سابقہ حکومت کی عدم توجہی سے میٹرو بس خستہ حال ہو گیا ہے۔