ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کی پولیس سٹیشن طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

شیخ رشید
کیپشن: شیخ رشید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق بیان پر شیخ رشید کو سمن جاری کیا گیا تھا جسے شیخ رشید کی جانب سے عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا۔

 اب شیخ رشید کی اس فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ اس موقع پر شیخ رشید کو آبپارہ پولیس کی طرف سے جاری طلبی کے نوٹس کو معطل کرکے کسی کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی اور اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں انکے وکیل نے پولیس کے نوٹس اور مقدمہ اندراج کی درخواست پڑھ کر سنائی۔ اس حوالےسے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ درخواست ایس ایس پی آپریشنز کے نام کیسے دی جا سکتی ہے؟ مقدمہ اندراج کی درخواست تو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے نام ہوتی ہے۔

 اس موقع پر پولیس کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کو متعدد مواقع دیے گیے لیکن وہ پولیس کے سامنے پیش ہو کے اپنا بیان ریکارڈ کروانے سے گریزاں رہے، شیخ رشید کی جانب سے پولیس پر انکو ہراساں کرنے کا الزام بنیاد ہے۔