ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی سمیت دیگر نے ممکنہ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا  

Pervaiz elahi,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چودھری پرویز الٰہی، وجاہت حسین سمیت دیگر نے ممکنہ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

  درخواست میں وفاقی حکومت، نگران حکومت، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ پرویز الٰہی، وجاہت حسین، حسین الہی، موسیٰ الہی اور ضیغم عباس کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی سمیت دیگر درخواستگزاروں کو ایسے مقدمات میں بھی حفاظتی ضمانت دی جائے جو ابھی منظر عام پر نہیں آئے، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو درخواستگزاروں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

 درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی سمیت دیگر کے ممکنہ اغواء یا گرفتاری سے روکا جائے، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن، پولیس کو چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے روکا جائے، پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف ہر ادارے میں خفیہ طور پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔

 درخواست میں مزید کہا گیا کہ نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری پر کھلے عام تنقید کرتا رہا ہوں، نگران وزیر اعلی سیاسی ملی بھگت سے اہلخانہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں، پولیس درخواست گزاروں کو بلیک میل اور ہراساں کر رہی ہے، پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف دھڑا دھڑ مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، پرویز الٰہی کے بھائی، بیٹے، بھتیجوں کو نامعلوم نمبروں سے کالز کر کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔