ویب ڈیسک: مقبول ترین کامیڈی سیریز ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘ کے سیزن 2 سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ اریج فاطمہ نےاپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و ماڈل اریج فاطمہ نے اپنے دوسرے بیٹے یحییٰ علی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل کا اس سے قبل ایک اور بیٹا عیسیٰ علی ہے جس کی پیدائش 2020 میں ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2017 میں کینیڈین ڈاکٹر عزیر علی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا پہلا نکاح 2014 میں بزنس مین فراز خان سے ہوا تھا جو جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔ اریج فاطمہ امریکا میں رہائش پذیر ہیں جہاں وہ زیورات کے کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ اداکاری کے سلسلہ میں ان کا پاکستان آنا جانا رہتا ہے۔