پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر آئل کمپنیوں کابڑااقدام

 پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر آئل کمپنیوں کابڑااقدام
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر آئل کمپنیوں نے سپلائی محدود کر دی، حکومت سے روپیہ کی قدر گرنے کا سارا بوجھ صارفین پر ڈالنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایل سیز کے نئے ریٹس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت فروخت میں بڑا فرق ہے، اوگرا روپے کی قدر میں کمی کا پورا اثر صارفین پر ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہا، اوگرا ایکسچینج ریٹ کا فرق عوام پر ایک بار ہی منتقل کرنے کی اجازت دے۔

خط میں تیل کی موجودہ قیمتوں کے حساب سے ایل سیز کی ٹریڈ فنانس بڑھانے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے آئل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔