پشاور دھماکہ، سراج الحق کا شہدا کے بچوں کیلئے بڑا اعلان

پشاور دھماکہ، سراج الحق کا شہدا کے بچوں کیلئے بڑا اعلان
کیپشن: Siraj ul Haq
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ  وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ عرصے میں جو فیصلے کیے  ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت حکومت کی آئینی ذمہ داری اور حلف کا تقاضہ ہے، یہ ذمہ داری پوری نہیں ہوتی تو حکمران ناکامی کا اعتراف کریں اور گھر چلے جائیں۔  ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں دھماکے  کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے زخمیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انھوں نے شہدا کی درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انھوں نے اعلان کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہدا کے بچوں کی تعلیمی کفالت کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ روس سے قبل اعلان کیا تھا  کہ وہ ماسکو سے مسئلہ افغانستان پر بات کریں گے، ان سے کہنا چاہتا ہوں افغانستان والے اپنے ملک کو سنبھال لیں گے، یہ ان کی ذمہ داری ہے،آپ اپنی فکر کریں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کرسی اور مفادات کے لیے برسرپیکار ہیں، سیاسی پارٹیاں آپس میں لڑنے کی بجائے ملک پر توجہ دیں اور عوام کا سوچیں۔ حکمرانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قوم مزید انہیں برداشت نہیں کر سکتی، وہ وقت قریب ہے جب لوگوں کا ہاتھ نااہل حکمرانوں کے گریبان پر ہو گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر