ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

گجرات پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنجاہڑی میں پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چھاپے کے وقت پرویز الہٰی گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے اب تک چھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔