ساتھی کی بے وفائی کی چند ابتدائی علامات

ساتھی کی بے وفائی کی چند ابتدائی علامات
کیپشن: Cheating partner
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  یہ جاننا کبھی بھی اتنا آسان نہیں رہا کہ آپ کا جیون ساتھی آپ سے بے وفائی کر رہا ہے؟ اس کی بے وفائی پکڑنے کے لیے آپ کو کسی ماہر سے رابطہ کرنا پڑتا ہے یا پھر کسی تفتیش کار کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ آپ کے ساتھی کے کسی سے خفیہ یا ناجائز تعلقات تو نہیں۔ 

اکثر تفتیش کار وہ سارے اشارے یا علامات جانتے ہیں جن سے دھوکہ دینے والے افراد کو پکڑا جا سکتا ہے۔ 40 سال کا تجربہ رکھنے والے ایک جاسوس ٹم مارٹن بتاتے ہیں کہ ایسے کون سے حالات ظاہر ہونا شروع ہوتے یا کون سی علامات ہوتی جب آپ کو ہوشیار ہوجانا چاہئےجن سے یہ اندازہ لگانا آسان ہو کہ آپ کا ساتھی دھوکہ دے رہا ہے۔   ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر  دھوکابازملتے جلتے اشارے ظاہر کرتے ہیں۔ 

٘مارٹن بتاتے ہیں کہ سب سے پہلی علامات یہ ہیں کہ آپ کا ساتھی دفتر، کاروبار میں زیادہ وقت لگانے کا بہانہ کرے گا،  کاروبار یا کام کے بہانے دوسرے شہروں کے دورے، کم جنسی خواہش اور دفاعی پوزیشن۔ پھر نئے کپڑے خریدنے کا رحجان یا جم جوائن کرنا ایسی علامات ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ اس کے ذہن میں کچھ چل رہا ہے۔ 

 اگر ایک دو ایسے اشارے ہیں تو خیر ہے مگر چار علامات سے آپ کو ہشیار ہو جانا چاہئے۔ تاہم آپ کو ایک چیز بالکل نظرانداز نہیں کرنی چاہئے وہ ہے الہام۔ کیونکہ ایسے لوگ 100 فی صد سچ نہیں بولیں گے۔ ان علامات میں چند ایک یہ ہیں:

1- عادات میں تبدیلی

2- جلدی گھر سے جانا اور دیر سے واپس آنا

3- کام کی غرض سے دوسرے شہروں کے دورے

4- چھٹی کرنا اور خاندان کی تقریبات سے غائب ہونا

5- اوورٹائم لگانا

6- غیر ضروری خرچے

7- انسٹاگرام یا کسی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خفیہ اکاونٹس

8- خفیہ کریڈٹ کارڈ کے بل

9- فٹ رہنے کے حربے

10- قمیض کی کالر پر سرخی کے نشان

11- ایسے تحائف خریدنا جو آپ نے پہلے نہ دیکھے ہوں

12- سیف سیکس کی اشیاء

13- جم جوائن کرنا

14- اجنبی نمبرز سے مسڈ کالز

15- خفیہ ٹیکسٹ میسجز

16- جنسی خواہش کی کمی

17- دفاعی پوزیشن

18- صاف جھوٹ

19- جلد غصے میں آجانا

20- کسی جگہ پر آپ کی اچانک آمد پر غصے میں آنا

یا پھر ایسی کوئی علامت جس سے آپ کو شک کا احساس ہو۔

مارٹن کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں اب بے وفا ساتھیوں کو پکڑنا نہایت آسان ہو چکا ہے۔ اچانک کسی فون کال پر دوسرے کمرے میں چلا جانا یا پھر ٹیکسٹ میسیج چھپانا۔ مارٹن کہتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں آپ کو فورا گھبرانا نہیں کیونکہ آپ کے باہمی تعلقات پر اس کے برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔