ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر توانائی کےبجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ سےمتعلق اہم احکامات جاری

 وفاقی وزیر توانائی کےبجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ سےمتعلق اہم احکامات جاری
کیپشن: hammad azhar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی وزیر انرجی حماد اظہر سے ملاقات.وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سخت سرد موسم میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر برہمی۔ پیسکو چیف کو نااہل افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا.

تفصیلات کے مطابق چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے وفاقی وزیر انرجی حماد اظہر سے ملاقات کی. وفاقی سیکرٹری پاور اور گیس بھی موجود تھے.وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سخت سرد موسم میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا. حماد اظہر نے پیسکو چیف کو نااہل افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا.


 دوسری جانب لاہور کے کئی علاقے بدستور گیس لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں۔ سیکٹربی ون بلاک سولہ ٹاؤن شپ کے مکین گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ گئے ہیں۔گیس کا متبادل ایندھن لکڑی بھی ایک ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے جو غریب اور متوسط طبقےکے لئے اضافی بوجھ ہے

شہریوں نے حکام سے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آ سکے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer