(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں، جہاں وبا نے تعلیمی نظام،کاروبار اور ہر خاص و عام کو متاثر ہوا ہے،وہیں شوبز سے منسلک فنکار بھی اس سے محفوظ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، 71 سالہ شبانہ اعظمی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی اور لکھا کہ ’میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے،لہذا میں نے گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
اداکارہ نے درخواست کی کہ جو لوگ بھی حالیہ دنوں میں اُن سے رابطے میں رہے برائے مہربانی اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔
View this post on Instagram
واضح شبانہ اعظمی کو ہندوستان میں ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ پانچ مرتبہ قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ حاصل کر چکی ہیں اور متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی جیت چکی ہیں، انہیں پانچ فلم فیئر ایوارڈز بھی مل چکا ہے ۔