ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھی خبر، امریکی ویزہ کیلئے انٹرویو کی ضرورت نہیں پڑے گی

No interview is necessary for citizen
کیپشن: US Visa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے نے 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں کو ویزا انٹرویو سے استثنی دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان مائیکل گارسیا نے کہا کہ ’مملکت میں ویزا انٹرویو سے استثنی کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جو سعودی شہری سیاحتی ویزے (B1-B2) کی تجدید کے خواہشمند ہیں اور اس کا ویزا ختم ہوئے بارہ ماہ نہ گزرے ہوں انہیں انٹرویو کے لیے سفارتخانے یا قونصل خانہ آنے کی کوئی ضرورت نہیں‘۔

مائیکل گارسیا نے کہا کہ ’جو لوگ اس طرح کے ویزوں کی تجدید کرانا چاہتے ہوں وہ فارم پر کریں اور سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ہدایات پر عمل کرکے درخواست ای میل کر دیں‘۔