ویب ڈیسک: کراچی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے والی پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کو کراچی کے سرکاری ہسپتال میں نوکری مل گئی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ کو جناح ہسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر سارا نے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر وصول کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر سارا گل کو نوکری ملنے پر مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت خواجہ سراؤں کی بہتری اور شعبہ زندگی میں آگے لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔