(فہد علی)راوی روڈ میں ملزم نے چاقو کے وار کر کے جواں سالہ لڑکی کو زخمی کردیا،پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں پندرہ سالہ لڑکی سکول سے واپس آرہی تھی کی ملزم اکرم نے حملہ کر دیا ،ملزم نے لڑکی کے بال کاٹ دیئے اور چاقو کے وار کر کے زخمی کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے متاثرہ کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکرم کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے اس کے بھائی اورنگزیب کو حراست میں لے لیا ہے۔