ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے باسیوں کے لئے تشویشناک خبر

Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)موسم کے تیور بدلتے ہی لاہور میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھنے لگا، محکمہ ماحولیات نے اینٹی ڈینگی سرویلنس کا آغاز کرتے ہوئے لاہور مین اینٹی ڈینگی آپریشن شروع کردیا۔
  تفصیلات کے مطابق ڈینگی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے ایک بار پھر اینٹی ڈینگی ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق فروری کے مہینے میں ایک بار پھر لاہور ڈینگی کی زدمیں آسکتا ہے۔

محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے برکت مارکیٹ کے اطراف میں واقع شیر تعمیر عمارتوں ،پیٹرول پمپ اور ٹائر شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے نوٹسسز جاری کردیے، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ساجد بشیر نے کہا کہ جنوری کے مہینے میں بھی آگاہی مہم جاری رکھی، مختلف مقامات جس میں پیٹرول پمپ ،ٹائر شاپس ،شیر تعمیر عمارتیں شامل انکی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرکے سیکرٹری ماحولیات کو رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔