ادھار لیکر نئے پراجیکٹ لگانا بند کرو ، مولانا طارق جمیل

ادھار لیکر نئے پراجیکٹ لگانا بند کرو ، مولانا طارق جمیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہمارے نبیﷺ نے زندگی کا پورا ضابطہ اخلاق ہمیں دیا،  ادھار لین دین کی وجہ سے کاروبار میں مشکلات زیادہ ہوتی ہیں،ادھار لے کر نئے پراجیکٹ لگانا بند کرو ،اس سے نقصان اٹھاؤ گے۔

معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کا  فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موت اللہ کے حبیب کو بھی ملی، وقت آنے پر شمع بجھ جاتی ہے، سکندر اعظم جیسے بادشاہ بھی موت سے نہ بچ سکے، مولانا طارق جمیل  کا کہنا تھا کہ  سود پہ قرض لینے والوں کا آخرت میں برا حال ہو گا، ہمارے نبیﷺ نے زندگی کا پورا ضابطہ اخلاق ہمیں دیا،   کاروبار بڑھانے کی ہوس میں سود پر قرض لینے سے اجتناب کریں، سودی قرضہ سے بچوں اپنے بچوں پر ظلم نہ کرو،ادھار لے کر نئے پراجیکٹ لگانا بند کرو ،اس سے نقصان اٹھاؤ گے۔

مولانا طارق جمیل  کا  مزید کہنا تھا کہ سچ بولنے والا، رزق حلال کمانے والا، اچھے اخلاق والا دنیا و آخرت میں کامیاب ہے، کسی کی ماں بہن کو گالی دینا بیت اللہ کو پتھر مارنے سے بڑا گناہ ہے،  جب کبھی گناہ ہو جائے تو توبہ کرلیں۔