ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاہ برفباری کا نظارہ۔۔ لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے

سیاہ برفباری کا نظارہ۔۔ لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بچپن سے سنتے اور دیکھتے آرہے ہیں کہ برفباری ہمیشہ سفید رنگ کی ہی ہوتی ہے لیکن روس کا ایک گاؤں  ایسا بھی ہے جہاں  سفید نہیں بلکہ سیاہ برف پڑتی ہے ۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے ایک دور دراز گاؤں اومسوکچن میں سردیوں کے دوران سیاہ رنگ کی برف باری ہوتی ہے۔یہ سیاہ رنگ کی برف گرنے کی وجہ اصل میں اس گاؤں میں موجود کوئلہ جلانے والا گرم  پانی کا پلانٹ ہے جو 4ہزار رہائشیوں کو حرارت تو فراہم کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کا دھواں آلودگی کا باعث بھی بن رہا ہے۔

 کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ گاؤں کے مکینوں کے لیے ضروری ہے لیکن یہ آلودگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے جس کا دھواں برف کو سیاہ کر دیتا ہے۔ دنیا کے سرد ترین آباد علاقوں میں سے ایک گاؤں میں ہر طرف خوفناک کالی برف کی تہہ نظر آرہی ہے۔ گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ  حکام کو مسلسل 3 دہایوں سے اس آلودگی کی شکایات کی جارہی ہے  تاہم اس کے  باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔پلانٹ حکام  کے مطابق ہیٹنگ پلانٹس میں فلٹرز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔