اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، بچوں کا دودھ مزید مہنگا

Child Milk rate high
کیپشن: Child Milk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، مختلف برانڈز کے گھی, کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا فوری اطلاق ہوگا۔ ہلدی کی 100 گرام قیمت میں 8 روپےکا اضافہ، وائٹ زیرہ 200 گرام 34 روپے مہنگا جبکہ الائچی کی 25 گرام قیمت میں 3روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مسالہ 100 گرام 34 روپے مہنگا، بچوں کا 400 گرام دودھ  30 روپے، ایک لیٹر ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت میں 5 روپے تک اضافہ اور  ٹی وائٹنرر  1.2 کلو گرام کی قیمت میں275 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مشروبات کی 1500 ملی لیٹر کی بوتل 15 روپے تک مہنگی کر دی گئی ہیں۔ کسٹرڈ 300 گرام کی قیمت میں 10 روپے، ایک کلو اچار کی قیمت میں 95 روپے اور ٹوٹھ پیسٹ 100 گرام کی قیمت میں10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

اسی طرح ایک کلو  کپڑے دھونے کے پاؤڈر کی قیمت میں 30 روپے تک اضافہ، شیمپو  کی 175 ملی لیٹر کی بوتل 35، نہانے کا صابن، برتن دھونے کے لیکوڈ اور صابن بھی مہنگے کر دئیے گئے ہیں۔